You are currently viewing عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 فروری تک توسیع

عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 فروری تک توسیع

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 فروری تک توسیع  کردی  گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا پہلا نامکمل چالان فلحال عدالت میں جمع نہیں کرایاگیا ۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے سینئرمرحوم رہ نما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔

اطلاعات کے مطابق سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے میں ناکام رہے ۔تاہم عدالت نےگزشتہ روز جمع کرائے گئے عبوری چالان پر اعتراضات کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ چالان میں تکنیکی خامیاں ہیں،انہیں ٹھیک  کر کے چالان جمع کروایا جائے۔