تربت (نیوز ڈیسک) تربت کے علاقے نذرآباد میں بروقت طبی سہولت نہ ملنے کے سبب زچہ و بچہ کا انتقال ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق خاتون کو لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا۔
ٹیچنگ اسپتال منتقلی کے دوران خاتون کا بچہ ولادت سے قبل انتقال کرگیا۔
اہل خانہ کے مطابق تربت اسپتال میں آپریشن کے بعد خاتون بھی انتقال کرگئیں۔