You are currently viewing بہادر یار جنگ اکادمی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،شیخ الجامعہ وفاقی جامعہ اردو

بہادر یار جنگ اکادمی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،شیخ الجامعہ وفاقی جامعہ اردو

کراچی (ڈیسک) وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین نے کہا ہے کہ نواب بہادر یار جنگ اکادمی کی علمی،سماجی، ادبی اور تحقیقی حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے کے لیے بہادر یار جنگ کا اہم کردار تھا، قائد اعظم انھیں اپنا دوست اور سچا ہمدرد سمجھتے تھے اور قومی معاملات میں بہادر یار جنگ کی رائے کا احترم کرتے تھے۔ انہوں نے اکادمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر نواب بہادر یار جنگ پر پی ایچ ڈی کے مقالے کتابی شکل میں اشاعت پراکادمی کے صدرڈاکٹر وسیم الدین اور جنرل سیکریٹری سید صبیح الدین حسینی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین کو اکادمی کے نائب صدر میر حسین علی امام کی تحریر کردہ کتب پیش کیں۔