ڈھاکہ (ڈیسک) بنگلہ دیش میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 800سے تجاوز کر گئی ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے ڈینگی کے بارے میں اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس اب تک 164,562 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں جن میں سے 800سے زیادہ لوگ ڈینگی بخار سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 804 ہے جب کہ ستمبر میں 211، اگست میں 342اور جولائی میں 204اموات شامل ہیں۔
ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 40,754کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
اسی طرح اگست میں 71,976اور جولائی میں 43,854کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جون سے ستمبر میں مون سون کا دورانیہ بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے اور ڈینگی کے پھیلاو کے لحاظ سے اسے سب سے زیادہ خطرہ والا ملک سمجھا جاتا ہے۔