You are currently viewing سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کردی

سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کردی

اترکھنڈ (ڈیسک) حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے سیاستدان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اہلیہ کی خواہش پوری کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں گنگا دسہرہ کے موقع پر اہل خانہ کے ہمراہ رشی کیش کا دورہ کیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ نوجوت کور سدھو، بیٹی رابعہ سدھو اور بیٹے کرن سدھو کے ساتھ رشی کیش کے دورے کے موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو رہائی کے بعد زیادہ وقت اہل خانہ کے ہمراہ بسر کر رہے ہیں اور اپنی اہلیہ نوجوت کور سدھو کو توجہ دے رہے ہیں جنہیں رواں برس مارچ میں اسٹیج 2 کینسر تشخیص ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رشی کیش سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی اہلیہ کےلیے دعاگو ہیں کہ اس مقدس مقام پر دورے کے بعد ان کی تکلیف دور ہوجائے۔