You are currently viewing بلاول بھٹو کا این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کی نشست چھوڑ کر این اے 194 لاڑکانہ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں 2 نشستوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے خود پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھتے ہوئےکہا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ این اے 194 لاڑکانہ سے ایک فراڈیے نے میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.