You are currently viewing برطانوی عدالتوں کا ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم

برطانوی عدالتوں کا ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا، دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں ریحام خان کے اس ٹویٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں ریحام خان نے زلفی بخاری پر لگائے جانے والے الزامات پر معافی نامہ شیئر کیا۔ اپنے معافی نامہ میں ریحام خان نے کہا کہ میں نے 6 اور 7 دسمبر 2019کو اپنے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ذوالفقار عباس بخاری پر روز ویلٹ ہوٹل کو کم قیمت پر فروخت کرنے کے حوالے سے الزامات عائد کئے جو غلط اور جھوٹے تھے۔ ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں 7 دسمبر 2019، 15 مارچ 2020، 17 مارچ 2020اور 23 مارچ 2020کو زلفی بخاری پر لگائے جانے والے الزامات پر بھی کہا کہ یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے۔ انہوں نے زلفی بخاری پر لگائے گئے الزامات پر غیر مشروط معافی مانگی اور ہتک عزت اور قانونی اخراجات کی مد میں رقم ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.