You are currently viewing صحافیوں  کی جبری برطرفی  کے خلاف  پی ایف یو جے کا اجلاس

صحافیوں کی جبری برطرفی کے خلاف پی ایف یو جے کا اجلاس

کراچی (ڈیسک)پاکستان فیڈرل  یونین  آف جرنلسٹس  کا دوروزہ  اجلاس  جی ایم جمالی کی زیر صدرات   کراچی میں منعقد ہو ا جس میں شرکا نے گرشتہ پانچ ماہ  کے دوران  ملک بھر  کے مختلف میڈیا ہاوسز سے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد صحافیوں اور میڈیا ورکرز سے استعفے لینے اور ملازمتوں سے برطرف  کر نے اور بڑے پیمانے پر تنخواہوں میں کٹوتیاں  کر نے پر شدید تشویش کا اظہار  کیا جبکہ اجلاس میں صحافیوں کے  مختلف  تنظیموں  کے درمیان اتحاد رکھنے  کے معاملہ پر بھی زور دیا گیا ۔ اجلاس میں  ملک بھر کے سولہ یو جیز کے نمائندوں اور پی ایف یو جے کے ایگزیکٹوں  کونسل کے علاوہ مختلف  صحافی رہنماؤں ، وکلا اور پائلر کے رہنماؤں نے شرکت  کی ۔

اجلاس  کے اختتام   پر اتفاق رائے  سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ  اجلاس  کے شرکا اس بات پر سخت تشویش کا  اظہار کر تے ہیں کہ  ہزاروں  صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو  یاتو برطرف کیا گیا  یا پھر ان سے استعفیٰ لیا گیا ۔ جبکہ  بڑے پیمانے پر تنخواہوں میں کٹو تیاں  کر دی گیئں ۔ درجنوں  اداروں میں  کئی کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں اور یہ سلسلہ  مسلسل جاری ہے ۔  اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ  مختلف اخبارات اور وقت ٹی وی کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ اداروں میں کام کر نے والے کارکنوں کو  بغیر نوٹس فارغ کر دیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے تما م صورت حال پر مجرمانہ  خاموشی اور اس سارے عمل کی غیر اعلانیہ   حمایت کی  بھی شدید  مزمت کی گئی  ۔ اجلاس میں  مطالبہ کیا گیا کہ  حکومت اشتہارات  کی ادائیگیاں  میڈیا  کارکنوں کی  واجبات کی ادائیگی سے مشروط کر ے اور اس عمل کو شفاف  بنانے کےلیے  ایک کمیٹی بنا کر اس میں  صحافی تنظیموں  کے نمائندے شامل کئے جائیں ۔ اجلاس میں  پاکستان بھر  کے اضلاع میں موجود صحافیوں  کو ہیلتھ کارڈ  کے اجرا اور ان کی رہائش  کے حوالےسے  حکومتی اقدامات میں تیزی  لانے اور صحافیوں کے بچوں  کےلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں  میں کوٹہ مخصوص کیا جائے ۔

 اجلاس میں مختلف  صحافی تنظیموں  کے مختلف  رہنماؤں  جن میں  پی ایف یو جے  کے سابق سیکرٹری   جنرل مظہر عباس ،  کراچی پر یس کلب  کے صدر امتیاز خان  فاران ، نائب صدر  سعید سربازی ، سابق  صدر کراچی  پر یس کلب  سراج احمد ، طاہر حسن  خان ، متوازی دھڑے کے  یوجے  کے صدر اشرف خان ، سینئر صحافی  طاہر نجمی ، فیصل عزیز خان اور اسلم  خان نے  بھی خطاب کیا.

اجلاس  میں اس بات  پر اتفاق  رائے  پایا گیا کہ  موجودہ بحرانی صورتحال  اس بات کی متقاضی ہے کہ پی ایف  یو جے  اور اس سے  منسلک  تمام یوجیز  کے دھڑوں  میں اتحاد  وقت  کی ضرورت ہےاور اس کے لیے  بھر پور  اور  خلوص  کے ساتھ کوشش کی جائے گی ۔ اس عمل  کےلیے تمام  یوجیز  کو اپ ڈیٹ رکھتے ہوئے اعتماد میں لیا جائے گا ۔۔ صحافیوں کے حقوق اور  تحفظ   کےلیے مجوزہ بل  کو قومی اسمبلی اور سینیٹ   سے منظور کیا جائے ۔ یکم مئی کو تما م یوجیز   پی ایف یو جے کی کال پر  مزدور تنظیموں کےساتھ  مل کر جلسے  اور ریلیاں  نکالیں  جبکہ  تین مئی کو  آزادی صحافت  کے عالمی دن  کے موقع پر  بھی  تمام یوجیز  یہ دن بھرپور  طریقے سے   منائیں۔ اعلامیے میں یہ بھی کیا گیا  کہ مختلف شہروں  میں صحافیوں  کے خلاف  مقدمات  ختم کئے جائیں اور منظر  سے  غائب  کئے گئے صحافیوں  کو بھی برآمد کیا جائے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.