You are currently viewing ایم کیوایم کا 10مارچ سے صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

ایم کیوایم کا 10مارچ سے صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی (سید طٰہٰ دلم) ایم کیو ایم کےرہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نےمیڈیا کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے وژن کے مطابق کراچی کے عوام کے لیے کوشخبری شہر میں صفائی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی مہم کا آغاز 10 مارچ سے کیا جائے گا ، صفائی مہم ایک ماہ سے زیادہ بھی جاری رہ سکتی ہے۔جبکہ روزانہ صبح 9-8 بچے سے شام 5 بجے تک صفائی مہم جاری رہے گی۔  انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کےساتھ عوامی رابطہ مہم بھی شروع ہورہی ہے۔ صفائی مہم کا مقصد یہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو شہر کا حصہ بنایا جائےاور موجودہ صورتحال کی وجہ سےعوام میں موجودابہام دورکریں گے۔انہو ں نے کہا کہ میئرکے حلف اٹھانے تک یہ صفائی مہم جاری رہے گی۔

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میراشہر ہے، یہ ہم سب کا شہر ہے۔ عوامی رابطہ مہم کےذریعےذہنوں میں موجودابہام اوربگاڑکوبھی صاف کردیاجائےگا۔ انہوں نے کہا 5لاکھ کےقریب شہرکےلوگوں کوای میلزکی جائیں گی، ایک ڈاکٹربھی ہمارےساتھ ہیں ڈاکٹرپرزوردےرہاہوں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے  بتاتے ہوئے کہا کراچی کے تمام 6 اضلاع میں مہم شروع ہوگی،ہرضلع میں روزانہ 12 سے 15 یوسیزمیں صفائی مہم ہوگی۔ہمارے ورکرز ، کونسلرز ، چیرمین ، اراکین اسمبلی خود صفائی مہم میں حصہ لیں گے ۔کراچی کی ہر گلی اور محلے کی صفائی ہوگی ، کچرے کے ڈھیر ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک تیر سے کئی شکار کرنے جارہے ہیں۔اشاروں کنایوں میں بات ہوگی، عوام تک بھی پیغام چلا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7