You are currently viewing ایم کیو ایم پاکستان کا سڑکوں پر آکر عوامی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کا سڑکوں پر آکر عوامی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ

کراچی (ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حلقہ بندیوں، مردم شماری، ووٹر لسٹوں، بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم فروری میں پہلا بھرپور پاور شو کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی طاقت کا مظاہرہ مزار قائد سے متصل باغ جناح میں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے جلسے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں بھی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7