You are currently viewing ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے درمیان کراچی کی نشستوں پر معاملات طے

ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے درمیان کراچی کی نشستوں پر معاملات طے

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کراچی کی نشستوں پر فیصلہ ہوگیا۔
مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی، ایم کیو ایم شہباز شریف کو این اے 242 کی نشست دینے پر آمادہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ملیر کے حلقوں این اے 229، 230 اور مذکورہ حلقوں کی پانچ صوبائی نشستوں پر بھی امیدوار کھڑے کرے گی۔
ملیر کے حلقہ این اے 231 کی قومی اور صوبائی نشست پر ایم کیو ایم امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ (ن) ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 239 پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق میرپور خاص، نوابشاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) جبکہ صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 242 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفٰی کمال ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اندرون سندھ میں جی ڈی اے (ن) لیگ کو 8 قومی اور 10 صوبائی نشستوں پر سپورٹ کرے گی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.