You are currently viewing ایمن اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی آج ہوگی

ایمن اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی آج ہوگی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں اور جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی کی آج شادی ہورہی ہے۔
معاذ خان کی شادی کے سلسلے میں اب تک ڈھولکیوں کی دو تقریبات منعقد کی جاچکی ہیں۔
ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صبا رحمٰن آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور ان کی بہنوں سمیت فیملی کے دیگر افراد نے سیاہ رنگ جبکہ بھائیوں نے نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔

معاذ خان کی ہونے والی دلہن صبا کو گلابی رنگ کے پشواس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
قبل ازیں ہونے والی ڈھولکی میں دلہن ہلکے کاسنی رنگ کے جوڑے جبکہ دلہا نیلا کرتا سفید شلوار اور کوٹ میں نظر آئے۔

معاذ خان اور صبا رحمٰن کے نکاح کی تقریب آج منعقد ہورہی ہے جس کے سیٹ اپ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔