کراچی (نیوز ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 220 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بیان میں کہا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھا کر 220 روپے کردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 92 ڈالر اضافے سے 556 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل سیلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 255 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی رد و بدل کا امکان ہے۔