اسلام آباد (ڈیسک)بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ میں سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم کو 19رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز ویمنز کرکٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔
سری لنکن ویمن نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
بھارتی ویمن ٹیم کی طرف سے ملنے والے 117رنز ہدف کے تعاقب میں سی لنکن ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بناسکی۔
چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بناکر سری لنکن خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 117رنز کا ہدف دیا۔
سمرتی مندھانا 46اور جمائمہ روڈریگز 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
سری لنکن ویمن ٹیم کی طر ف سے پربودھنی،سوگنڈیکا کماری اور راناویرا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 97رنز بناسکی۔
حسینی پریرا25، نیلاکشی ڈی سلوا 23 رنز بناسکیں۔
بھارت کی طرف سے تیتاس سادھو نے تین ،راجیشوری گائکواڑ نے دو جبکہ دپتی شرما،پوجا اور دیویکا ویدیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
یوں بھارتی ویمن نے 19ویں ایشین گیمز میں خواتین کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میچ میں سری لنکا کو19 رنز سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
سری لنکن ٹیم دوسرے نمبر پر رہی اور اس نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔