کراچی (ڈیسک)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، پارٹی سے نہیں، وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ بھیج دیا ہے، تحریک انصاف میری پہلی اور آخری جماعت ہے، کہیں نہیں جا رہا۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے، گورنر سندھ نے اپوزیشن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کوملاقات کے لیے بلایا ہے جس میں نئے قائد حزب اختلاف کا فیصلہ ہوگا۔