کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی اور دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کے سماعت ۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس مینب اخترکا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ سنجیدہ اور ذمہ دار افسرہیں عدالت میں تاخیر سے پہنچنا غیر ذمہ داری ہے ۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس مینب اختر نے آئی جی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ عدالت عالیہ آپ کے ماتحت افسران کو آپ کی گرفتاری کے احکامات جاری کردے۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایس ایس پی طاہر ،انچارج ایس ایس یو سمیت دیگر افسران کو تاخیر سے آنے پر جسٹس منیب اختر نے تنبیہ کی کے اپنی وردی کا احترام کریں اور ائندہ تاخیر سے آنے کا کوئی بہانہ نہیں سنا جائےگا۔
بعد ازاں جسٹس عرفان سعادت خان نے سندھ ہائی کورٹ میں توہیں عدالت کیس کی سماعت سترہ فوروی تک ملتوی کردی۔