You are currently viewing آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، روپیہ مضبوط ہونے لگا

آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات، روپیہ مضبوط ہونے لگا

کراچی (ڈیسک) پاکستانی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پائے جانے کی خبروں کے ساتھ ہی اس کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر اثر انداز ہونا شروع ہو گئے، فاریکس مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مضبوط جب کہ ڈالر کی قدر میں کمی نوٹ کی جا رہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 209 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپیہ 50 پیسا سستا ہو کر 210 روپے کا ہو گیا۔ کاروبار کے آغاز پر آج انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 209 روپے 25 پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 211 روپے کا ہو گیا تھا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کے پاکستان سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 129 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔