کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت278 روپے 58 پیسے تھی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہوگیا۔
دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی مثبت رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 49 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 386 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 158 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 771 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔