You are currently viewing انیس قائم خانی نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست جمع کروادی

انیس قائم خانی نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست جمع کروادی

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:12/04/2016 23:06
  • Reading time:0 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین کے رہنما انیس قائم خانی نے قبل از گرفتاری سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت جمع کرادی۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور ان کے علاج سے متعلق کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے علاج کے لیئے کبھی فون نہیں کیا ،اس معاملے سے وہ لاتعلق ہیں تاہم عدالت سے درخواست ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

یاد رہےانیس قائم خانی پر دہشت گردوں کے علاج  میں سہولت کاری کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں۔