You are currently viewing انٹر بورڈ کراچی: ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

انٹر بورڈ کراچی: ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات انٹربورڈ کے مطابق ہوم اکنامکس کے امتحانات میں پہلی پوزیشن رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ عائشہ عمران بنت محمد عمران، دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی دو طالبات فلزا جاوید بنت محمد جاوید اختر اور ہاجرہ عابد بنت عابد محمد نذیر جبکہ تیسری پوزیشن طوبیٰ عمران بنت عمران احمد خان نے حاصل کی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 295 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔
294 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 178 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 60.54 فیصد رہا۔
امتحانات میں 11طالبات نے اے ون گریڈ، 27 اے گریڈ، 57بی گریڈ، 62سی گریڈ اور 21امیدوار ڈی گریڈ حاصل کرسکیں۔