You are currently viewing امریکی ڈالر کی قدر مزید کم، اوپن مارکیٹ میں 279 روپے کا ہوگیا

امریکی ڈالر کی قدر مزید کم، اوپن مارکیٹ میں 279 روپے کا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے سے نیچے آ گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہو گیا۔
دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 390 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 140 پوائنٹس پر تھا۔