پیرس (ڈیسک)امریکی فیشن ڈیزائنر ورجیل ابلوہ41 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
فرانسیسی لگژری فیشن ہاس ایل وی ایم ایچ کےمالکان نے اعلان کیا کہ لوئس ووٹن کے مردانہ لباس کے آرٹسٹک ڈائریکٹر اور نامور امریکی فیشن ڈیزائنر ورجیل ابلو کئی سالوں تک کینسر کے موذی مرض سے لڑنے کے بعد 41 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ایل وی ایم ایچ کے چیف ایگزیکٹیو برنارڈ آرناولٹ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ورجیل ابلو کی موت سے فیشن ہاﺅس میں ایک خلا پیدا ہوگیاہے ،وہ ایک باصلاحیت ڈیزائنراور ایک اچھے دل کے مالک تھے۔