You are currently viewing امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کرسکتے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔
پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
ویدانت پٹیل نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔
بھارتی انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہی۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونا تھے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔
مذکورہ شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا تاہم یہ تقریب منسوخ کردی گئی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7