You are currently viewing بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑ گیا

بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑ گیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ”اوم شانتی اوم“ سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 47 سالہ اداکار آج کل اپنی آنے والی فلم ”ویلکم ٹو دی جنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
گزشتہ روز ممبئی میں شوٹنگ سے واپسی کے بعد انہیں اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔
اداکار کی اہلیہ کے مطابق شریاس تلپڑے اپنے نارمل چیک اپ کے لیے گھر سے اسپتال جانے کے لیے نکلے تھے تاہم راستے میں ہی انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور اب ان کی طبعیت بہتر ہے۔
یاد رہے کہ اداکار کی مقبول ترین بالی ووڈ فلموں میں اوم شانتی اوم، کمال دھمال، گول مال ریٹرنس، گول مال اگین، گول مال 3 اور ہاؤس فُل 2 شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شریاس تلپڑے نے بالی ووڈ کے ساتھ مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔