You are currently viewing افغان تماشائیوں کی جانب سے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ پر اقدامات کا فیصلہ

افغان تماشائیوں کی جانب سے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ پر اقدامات کا فیصلہ

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:08/09/2022 18:17
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان کرکٹ بور ڈنے گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستانی ٹیم کے میچ جیتنے کے بعد افغان تماشائیوں کی جانب سے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اورپاکستانی شائقین پر حملے کیے جانے پر اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک روز قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ایک دوسرے سے نبرد آزما تھیں۔ دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس سے دونوں ممالک اور کرکٹ کا شوق رکھنے والے دنیا بھر کے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔ میچ کے آخری اوور میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیے جانے پر میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور افغانستان ٹیم کی واضح جیت ہار میں بدل گئی اور پاکستانی ٹیم نے میچ اپنے نام کر لیا۔ اس غیر متوقع الٹ پلٹ اور سنسنی خیز کھیل کی افغان تماشائی تاب نہ لا سکے اور انھوں نے اسٹیڈیم میں کرسیاں توڑ کر پاکستانی تماشائیوں کی جانب مارنا شروع کر دیں۔ اس ساری صورت حال کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز میں ایسی صورت حال کئی بار پیش آ چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ معاملہ آئی سی سی ، اے سی سی اور شارجہ کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے تینوں بورڈز کو خط لکھے جائیں گے تا کہ آئندہ ایسی صورت حال پیدا نہ ہو۔ اور ناخوشگوار واقعات کا تدارک ہو سکے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے شائقین کی جان کی حفاظت کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اس لیے اس قسم کے واقعات کو روکا جانا چاہیے۔