You are currently viewing سعودی وزارت تجارت کی آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں پر نئی پابندیاں

سعودی وزارت تجارت کی آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں پر نئی پابندیاں

  • Post author:
  • Post category:دنیا / معیشت
  • Post last modified:09/09/2022 13:49
  • Reading time:1 mins read

جدہ (ڈیسک) سعودی وزارت تجارت نے آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز پر رقم کی ادائیگی، کارگو اور بل میں تمام مطلوبہ معلومات کے اندراج کی پابندی عائد کی ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت نے آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز پر پابندی لگائی ہے کہ وہ سامان خریدنے والے کو کارگو کے لیے ایک سے زیادہ اختیار دیں، اس امر کو یقینی بنائیں کہ سامان کی ترسیل میں تاخیر نہ ہو، سودے کی منسوخی کی کارروائی میں آسانی پیدا کریں، طریقہ کار ایسا اپنائیں کہ صارف کسی ابہام کا شکار نہ ہو، سامان کی ترسیل کا دائرہ وسیع کریں،ملک کے تمام علاقوں تک سامان کی رسائی کو یقینی بنائیں اور اس کا دائرہ سعودی عرب کے بڑے شہروں تک محدود نہ رکھیں۔ وزارت تجارت نے آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں پر یہ پابندی بھی عائد کی ہے کہ سودے کی رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں صارفین کو سہولتیں دیں اور مدی کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سمیت ادائیگی کے مختلف آپشنز دیئے جائیں۔ وزارت تجارت نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز کو اس بات کی بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ سامان کی پیشکش سادہ عربی زبان میں بھی کریں۔ سامان کی خصوصیات، اسے استعمال کا طریقہ کار سب کچھ صارف کو ضرور بتائیں، سامان تبدیل کرنے اور واپس کرنے کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور آن لائن کاروبار کو صارفین کی نظروں میں معتبر بنانے کے لیے جملہ اقدامات کیے جائیں۔