You are currently viewing اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آج بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 553 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں 603 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 33 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 33 ہزار 156 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا تھا جبکہ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملاجلا رحجان دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 44 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.