You are currently viewing اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75454 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75454 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی بجٹ کے اعلان کے اگلے روز ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس 75 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرچکا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج کاروبار میں غیر معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے، اتار چڑھاؤ کے بعد پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2657 پوائنٹس کی بڑی تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 73، 74 اور 75 ہزار پوائنٹس کی 3 نفسیاتی سطح کو عبور کرگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 75454 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.