You are currently viewing اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، 3 روپے 2 پیسے مزید سستا

اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، 3 روپے 2 پیسے مزید سستا

کراچی (ڈیسک) اسحاق ڈار کی واپسی کے ساتھ ہی ڈالرکو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہو کر 234 روپےکا ہوگیا۔ گذشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 375 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 500 سے اوپر چلا گیا۔