ممبئی (ڈیسک) انڈین فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اور خوب صورت اداکارہ شہناز گل نے اپنے لڑکپن کی باتیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اداکاری اور گانوں کا جنون تھا، وہ کچھ کر دکھانا چاہتی تھیں، مگر گھر والے ان کو سپورٹ نہیں کرتے تھے۔
بھارت میں بہت کم فیملیز ایسی ہیں جو گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، اس حوالے سے میرے گھر والوں نے بھی میری مدد نہیں کی پھر اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے مجبوراً مجھے گھر سے بھاگنا پڑا۔
مشہور بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل 13میں بطور مہمان بات چیت کرتے ہوئےانھوں نے میزبانوں سے مخاطب ہو کر کہا آپ لوگ بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ لوگوں کو اپنے گھر والوں کی پوری توجہ اور دھیان حاصل ہے، اب میں اپنے والدین کو لے کر دبئی اور دنیا کے دیگر ممالک گھومتی ہوں ، میں اب اس قابل ہوں کہ اپنی مرضی کی زندگی گزار سکوں، مجھے اپنے گھر والوں کو دنیا میں گھمانا اچھا لگتا ہے۔
قبل ازیں شہناز گل ٹی وی پروگرام بگ باس کی میزبانی کر چکی ہیں، اس پروگرام میں شائقین نے انھیں اپنی پسندیدگی سے خوب نوازا۔