You are currently viewing آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 4 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 4 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے 4 اہم دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

راولپنڈی (ڈیسک ):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 4 اہم دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والےدہشت گردوں میں ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں اور چاروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں اور انہوں نے  مجموعی طور پر  16 افراد کو قتل جب کہ 8 افراد کو زخمی کیااور ان کےقبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ،جبکہ ان دہشتگردوں  نے فوجی عدالتوں کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی عدالتوں نے مزید 23 مجرموں کو قید کی مختلف سزائیں بھی سنائیں ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.