You are currently viewing آصف زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

آصف زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

پشاور(ڈیسک)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں پورا پاکستان جیت کر دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا پشاور دورے کے حوالے سے کہنا تھا کہ دورہ پشاور سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہے دوبارہ آتارہوں گا،پارٹی ورکرز کا پیار ملا قربت ملی وعدہ کیا ہے دوبارہ آؤں گا،خیبر پختونخوا کا پاکستان بنانے سنبھالنے اور دفاع میں بڑا کردار رہا،خیبرپختونخوا میں کسی نے نہیں کہا کہ نئے پاکستان میں وہ خوش ہیں،پختون دھرتی نے پاکستان بنانے میں قربانیاں دیں ، کے پی کے دوستوں کو پخیر راغلے کہتا ہوں ،ہم پر مسلط کی گئی جنگ میں پختونوں کی بڑی قربانیاں ہیں،سب نے مجھ سے کہاپاکستان کو بچائیں، میں نے ان سے وعدہ کیا ہے ،یہاں قبائلی جرگہ ہورہاتھامیاں صاحب فاٹا پرنیابل پیش کررہےتھے ،میاں صاحب فاٹا والوں کو لالی پاپ دے رہے ہیں ،ایک طرف کہتے ہیں میں شیرہوں ،شیر تو درندہ ہے ہر چیز کو کھاتاہے ،یواین میں پہلی تقریرمیں کہاتھاکہ ہم مائنڈسیٹ کی جنگ ہاررہےہیں،ناسمجھ لوگوں کی وجہ سے جنگ پاکستان پر تھونپی گئی ہے ،گردن کاٹنےوالا اور جس کی کٹ رہی ہے دونوں کلمہ پڑ ھ رہے ہیں،نقصان مسلم دنیا کا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ سوات میں تین مہینے میں پاکستان کا پرچم لہرانے کا بی بی کا وعدہ ہم نے پوراکیا،اے پی ایس پشاور کے واقعے کے بعد فوجی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا ،اے پی ایس شہداکے والدین سے ملا،سانحہ اے پی ایس پر انکوائری دوبارہ سے کرائی جائے ،ان کا مزید کہنا تھا 2018کے  الیکشن میں آصفہ اور میں سندھ میں انتخابی مہم چلائیں گے،پچھلے الیکشن میں ہم مہم ہی نہیں چلا سکے ،الیکشن کے ٹکٹ خود بانٹوں گا پورا پاکستان جیت کر دکھاؤں گا،پولنگ اسٹیشن سے الیکشن کے نتائج لے کر اٹھیں گے ۔