You are currently viewing زرداری ،گیلانی اورحسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لیےسپریم کورٹ میں درخواست دائر

زرداری ،گیلانی اورحسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لیےسپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورامریکہ میں مقیم سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست مسلم لیگ ن کےرہنما ظفر علی شاہ نے دائر کی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورامریکہ میں مقیم سابق سفیر حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ رہنما ن لیگ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ سی آئی اے اہلکاروں کو ویزے فراہم کرنے اور امریکہ کو ایبٹ آباد میں آپریشن کی اجازت دینے میں سابق صدر  آصف علی زرداری نے فوج کے سپریم کمانڈر کےعہدہ کا استعمال کیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے اوروفاقی حکومت کو ایبٹ آباد کمیشن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دےاور آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت جاری کی جائے۔