You are currently viewing معروف صنعتکارمیاں زاہد حسین نے ایف پی سی سی آئی کے لئے بزنس پینل کا اعلان کردیا

معروف صنعتکارمیاں زاہد حسین نے ایف پی سی سی آئی کے لئے بزنس پینل کا اعلان کردیا

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:17/11/2016 18:39
  • Reading time:1 mins read

کراچی (اسٹاف رپورٹر )معروف بزنس مین زاہد حسین   کی جانب سے  پاکستان گروپ کے الیکشن 2017 کے انتخابات کے لئے بزنس پینل کا اعلا ن کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں بزنس گروپ کے الیکشن 2017  کے انتخابات کےب لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف صنعتکار عبدالرحمان جانو ،میاں انجم نصار،مہتاب الدین چاؤلہ  سمیت ملک کے چاروں صوبوں سے آئے ہوئے  معروف صنعتکاروں نے شرکت کی ۔

تقریب میں بزنس پینل کے انتخابات کا  اعلان کرتے ہوئے میاں زاہد حسین  کا کہنا تھا کہ موجودہ فیڈریشن  میں حکمرانوں نے  صنعتکاروں  اور تاجروں کے معاملات حل نہیں کئے گئے  لیکن ہمارے پینل میں ایسے لوگوں کو لایا جائے گا جو فلاحی کاموں کو عبادت سمجھ کر کرنے  کی اہلیت رکھتے ہوں اور  پینل میں ایسے لوگوں کی شمولیت سے صنعت اور تجارت کو مزید فرو غ ملے گا اورمیرٹ کی بنیاد پر سب کی خدمت کی جائے گی۔

اس موقع پر معروف صنعتکار عقیل کریم  ڈ ھڈی کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کی آپسی لڑائیوں کا  اثر صنعتکاروں پر بھی پڑتا ہے گورنمنٹ نے ایسی بہت سی پالیسیاں بنائی ہیں جس سے بزنس کو نقصان پہنچ رہا ہے  مزید ان کا کہنا تھا کہ جب  ہم جیت کر آئیں گے تو حکومت کے ساتھ  مل کر بہتری کے لئے کام  کریں گے اور صنعتکاروں کے مسائل بھی حل کیے جائینگے ۔