ملتان(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے سب یہ جان لیں کہ قوم پر مسلط ہونے کا دور اب چلا گیا۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنظیم سازی کےلیےکارکنوں کی رائے لی جارہی ہے،پیپلز پارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے،ادارےمضبوط ہوں گےتو ملک مستحکم ہوگا۔یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اورآئین دینے والے بھٹو ہیں ،بھٹو خاندان نےعہدوں کیلیےنہیں،عوام کیلیے جانوں کا نذرانہ دیا۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدورطبقےاورچھوٹےسرکاری ملازمین کےمعاشی مسائل کم کیے تھےجبکہ ایم کیو ایم اور کراچی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف باتیں ہورہی ہیں،جو پاکستان میں رہ کر ملک کے خلاف بات کرتے ہیں وہ پاکستانی نہیں ،پاکستان کےخلاف کی گئی ہربات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔