You are currently viewing اگر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو ہوسکتا ہے کہ جیت کسی کی بھی نہ ہو، چینی وزیر خارجہ

اگر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو ہوسکتا ہے کہ جیت کسی کی بھی نہ ہو، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (ڈیسک ) چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو ہوسکتا ہے کہ جیت کسی کی بھی نہ ہو۔

انہوں نے فریقین سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے کو اکسانے اور دھمکانے سے اجتناب کریں انہوں نے  مزید کہا کہ ماضی میں کبھی طاقت کے ذریعے کسی نے کچھ حاصل نہیں کیا۔تنازعات کا واحد حل صرف مذاکرات ہی ہیں،دوسری جانب  چین نے شمالی کوریا کیلئے سرکاری ائیرلائن کی پروازیں معطل کردی ہیں چینی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکا میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حوالے سے تشویش بڑھتی جا رہی ہے اور اس نے جزیرہ نما کوریا کے پاس اپنا ایک بحری جنگی جہاز تعینات کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا آج اپنے پہلے رہنما کم ال سنگ کے105 ویں یوم پیدائش پر اپنا چھٹا ایٹم بم ٹیسٹ کرسکتا ہےیاد رہے کہ چین، شمالی کوریا کی حمایت کرنے والا واحد ملک ہے اور اگر جنگ شروع ہوئی تو چین کی سرحد پر پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہو جائے گا۔ چین کی تشویش پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے مسئلے کو دیکھ لیں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.