راولپنڈی (ڈیسک)پاکستان، افغانستان اور افغانستان میں موجود امریکی فوجی حکام کا جی ایچ کیو راولپنڈی میں اجلاس ہوا،اجلاس میں فریقین نے مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف چینلز کے ذریعے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ سہہ فریقی ٹو اسٹار سطح کا سیکیورٹی اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا ۔اجلاس کے درمیان داعش سے مقابلے کی بات ہوئی ساتھ ہی ساتھ ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان فوجی حکام کے دو طرفہ مذاکرات نے سہ فریقی اجلاس کو کامیاب بنایا اور کہا کہ فریقین نے مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف چینلز کے ذریعے رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں افغان عسکری وفد کی قیادت ڈی جی ایم او میجر جنرل حبیب، اتحادی افواج کے وفد کی قیادت ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل کرستوفر اور پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔