کراچی (ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچز کراچی میں کرانے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے روئیے کی مذمت کرتا ہوں
ذرائع کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے وزیر اطلا عات سندھ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ورلڈ الیون کے میچز کے لیے پی سی بی کو خطوط بھی لکھے تھے تاہم ورلڈ الیون کے میچز کراچی میں نہ کرانے پر چئیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے روئیے کی مذمت کرتا ہوں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عالمی ریسلرز اگر کراچی آکر کھیل سکتے ہیں تو کرکٹرز کیوں نہیں، ورلڈ الیون کراچی آئے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔