You are currently viewing ورلڈبینک رپورٹ:پاکستان میں مہنگائی کی شر ح  2019 تک7 فیصد تک پہنچ  جا نے کا  خدشہ

ورلڈبینک رپورٹ:پاکستان میں مہنگائی کی شر ح 2019 تک7 فیصد تک پہنچ جا نے کا خدشہ

اسلام آباد (ڈیسک ) ورلڈ بینک نے”گلوبلائزیشن” کے فوائد کے حوالے سے جنوبی ایشیائی ممالک پرایک رپورٹ جاری کی ہے،جس میں  کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد رہنے امکان ہے جبکہ توانائی کی قیمتیں بڑھ جانے سے مالی سال 2019 تک مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت تعمیراتی سرگرمیوں اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے صنعتی ترقی کی شرح بڑھے گی مگر دیر پا ترقی اور غربت میں کمی کے لئے نجی شعبے کو طویل مددتی سرمایا کاری کرنا ہوگی،ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ سال 2018 میں ہونے والے انتخابات پاکستان میں معاشی ترقی کا تسلسل متاثر کرسکتے ہیں جبکہ تعمیراتی منصوبوں میں سست روی ترقی کی شرح کو کم کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی سے پاکستان کی برآمدات گھٹ سکتی ہے جبکہ خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث عرب ممالک سے ترسیلات زر میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے،ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2017 میں مالیاتی خسارہ اشاریہ 3 فیصد سے بڑھ کر 4 اعشاریہ 8 فیصد جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ ملکی مجموعی پیداوار کے 2 اعشاریہ 2 فیصد رہنے کا خدشہ ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.