صادق آباد (ڈیسک ) صادق آباد میں قومی شاہراہ پر ٹرک نے راہ چلتی خواتین کو کچل ڈالا ۔ حادثے میں تین خواتین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کھیت میں کام کرنے کیلئے آنیوالی خواتین رکشہ سے اتری ہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے انہیں کچل دیا
جاں بحق ہونے والی خواتین میں غلام فاطمہ ، شہزادی اور رضیہ شامل ہیں جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے