اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے توعمران خان کو گرفتارکریں گے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر یں گےاور نیب حکم سابق وزیر اعظم کے لئے آیا تو اس پر بھی عمل کر یں گے
یاد رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے