You are currently viewing پولیو کے باعث پاکستان میں سفری پابندیاں برقرار رکھی جائے گی، عالمی ادارہ صحت

پولیو کے باعث پاکستان میں سفری پابندیاں برقرار رکھی جائے گی، عالمی ادارہ صحت

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:29/08/2016 13:27
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او  نے آئندہ بھی پاکستان پر سفری پابندیا ں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ  بیرون ملک جانے سے پہلے تمام پاکستانیوں کے لئے  پو لیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے پاکستانیوں پر عائد سفری پابندیوں میں مزید3  ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات  کے مطابق حال ہی میں  عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی کی اجلاس ہوا جس میں دنیا میں پولیو مرض کے حوالے سے موجودہ صورتحا ل کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں پاکستان کی پولیو صورتحال کو تسلی بخش تو قرار  دے دیا گیا ،ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا تھا پاکستان میں ابھی پولیو کے مریض موجود ہیں اور ابھی تک پولیو ختم نہیں کیاجاسکاساتھ ہی دیگر ممالک میں ایکسپورٹ ہونے کا خدشہ باقی ہے جس کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے آئندہ بھی پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے تمام پاکستانیوں کو اپنے  پو لیو سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہونگے ۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سفری پابندیوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔