You are currently viewing دیر رات تک چلنے والی شادی کی تقریبات اور  کھلے رہنے والے شاپنگ مالز سب بند، وزیر اعلیٰ سندھ کا فیصلہ

دیر رات تک چلنے والی شادی کی تقریبات اور کھلے رہنے والے شاپنگ مالز سب بند، وزیر اعلیٰ سندھ کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید  مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر کے شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ  مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے پر ہدایت دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں ذیادہ کھانوں  کی روایت کو ترک کرتے ہوئے  تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو صرف سالن، روٹی، چاول اورمیٹھے کیاجازت دی جائے گی

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صوبے بھر کے شادی ہالز 10 بجے بند جبکہ مارکیٹیں شام 7 بجے بند کیے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عملدرآمد یکم نومبر سے کرائے جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرواتے ہوئے  کاروباری افراد سے بات کرنا شروع کردیں