واشنگٹن (ڈیسک) کہتے ہیں کہ جس ملک کے پاس جتنا زیادہ اسلحہ ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ طاقتور تصور کیا جائے گا دنیا بھر کے ممالک جدید اسلحہ خریدنے اور بنانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق اسلحہ خریدنے کی اس دوڑ میں امریکا کا نام سب سے ٹاپ پر ہے امریکا سالانہ 596 ارب ڈالر کا اسلحہ بناتا اور خریدتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین براجمان ہے جو اسلحے کے حصول پر سالانہ 215 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔
اس دوڑ میں سعودی عرب 87.2 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر، روس 66.4 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے جبکہ برطانیہ 55.5 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔
اسلحہ کے حصول کی اس دوڑ میں پڑوسی ملک بھارت بھی پیچھے نہیں ہے بھارت میں جہاں 73 فیصد عوام کو تین وقت کی روٹی میسر نہں ہے وہیں بھارت 51.3 ارب ڈالر صرف اسلحے کے حصول کیلئے خرچ کرتا ہے۔
فرانس 50.9 ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں، جاپان 40.9 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھویں، جرمنی 39.4 ارب ڈالر کے ساتھ نویں جبکہ جنوبی کوریا 36.4 ارب کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔