You are currently viewing نہ ہمیں انصاف ہوتا نظر آیا نہ ہمیں انصاف ملا،خواجہ  سعد رفیق

نہ ہمیں انصاف ہوتا نظر آیا نہ ہمیں انصاف ملا،خواجہ سعد رفیق

گوجرانوالہ (ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا ہے کہ ایک کےبعدایک منتخب وزیراعظم کوالزامات لگاکریا اسٹیج سجا کر نکالا گیا  لاک ڈاؤن کیا جائےتو وہ جمہوریت کےحق میں ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلےتوڑ کر اندر گھس جائیں تو اسے بھی جمہوریت کہیں، ہم کسی ادارے پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے عوامی عدالت ضرور لگے گی، نہ ہمیں انصاف ہوتا نظر آیا نہ ہمیں انصاف ملا،

آپ لاک ڈاؤن کریں تو جمہوریت ہے، عوام کی عدالت ضرور  لگے گا ، ہم جی ٹی روڈسےگھرواپس جاناچاہتے ہیں آپ پر کپکپی ختم نہیں ہو رہی، آپ پارلیمنٹ پر حملے کریں تو جمہوریت ہے کسی کے ساتھ امتیازی برتاؤ نہیں ہونا چاہیے وزرائے اعظم کو توہین آمیز طریقے سے نکالنے کا عمل رکنا چاہیے عوامی مینڈیٹ کا احترام ہونا چا ہیے کوئی بھی فیصلہ نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا، شاید ابھی میاں نوازشریف کو بہت سے کام اور کرنے ہیں،احسن اقبال نےکہا تھا کھودا پہاڑنکلاچوہا وہ بھی مرا ہوا، صادق اور امین کاقصہ چل ہی نکلا ہےتو اسکےاصول سب پرلاگو ہونےچاہییں، کہانی پاناما پیپرز سے شروع ہوئی،منی لانڈرنگ کے الزام لگے پاکستان میں اپنی سیاسی جماعت کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کرنا ہوگا پاکستان میں سیاست کی سمت سیدھی کرنی پڑے گی نوازشریف جن کے کندھے پر ہاتھ رکھیں گے وہی حکومت کرےگا، اب بھی نواز شریف نے جس پر ہاتھ رکھا ہے وہی حکومت کر رہاہے

عمران خان   پر تنقید کرتے ہو ئے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی ، عمران خان کو نیکی کی ہدایت دے عمران خان نے غیر سنجیدہ اور غیر متوازن سیاست کی عمران خان نے ایک مہرے کا کردار ادا کیا، بغلیں بجانےوالوں سےاستدعا ہےآپکی باری آئی توہم خوشی نہیں منائیں گے اگر جماعت منظم ہوگی تو ووٹ کی حفاظت کرے گی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.