You are currently viewing مئیر کراچی کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ، ڈائلیسز مشینوں کا افتتاح بھی کیا

مئیر کراچی کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ، ڈائلیسز مشینوں کا افتتاح بھی کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مئیر وسیم اختر کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ  جبکہ مئیر وسیم اختر کی جانب سے نئی مشینوں کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے مئیر وسیم اختر نے عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا اور ساتھ ہی ٹراما سینٹر کا بھی دورہ کیا جبکہ ٹراما سینٹر میں موجود انتظامات کا بھر پور جائزہ بھی لیا۔

کے ایم سی ہیلتھ  ڈپارٹمنٹ کی جانب سے  عباسی شہید اسپتال کو 19 اضافی ڈائلسز مشینیں دی گئی ہیں جبکہ مئیر کراچی نے ان مشینوں کا افتتاح کیا اور اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ  جدید ڈائلیسز مشینوں کے ذریعے اسپتال میں اب درجنوں مریضوں کا علاج ہوسکے گا۔