You are currently viewing بزدل دشمن  بھارت کا پاکستانی مورچوں پر بزدلانہ وار

بزدل دشمن بھارت کا پاکستانی مورچوں پر بزدلانہ وار

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر ) بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،پاک فوج کے ترجما ن ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فورسز کی جانب سے مظفرآبادکےقریب چکوٹھی سیکٹرمیں گولہ باری اور  شیلنگ  کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھاری گولہ باری شروع  کردی گئی ہے دوسری جانب ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا  ہے کہ پا ک فوج کی جانب سےبھرپورجوابی کارروائی کی جارہی ہے اور بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

جبکہ اس سے قبل دشمن فوج کی جانب سے بھمبر سیکٹر کے ساتھساتھ  تنڈر اور بروھ کو بھی نشانہ بنایا اور کئی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ بھی کی گئی تاہم کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔