You are currently viewing عثمان شنواری کی تباہ کن بو لنگ ،سری لنکا کی ٹیم 103 رنز پر ڈھیر

عثمان شنواری کی تباہ کن بو لنگ ،سری لنکا کی ٹیم 103 رنز پر ڈھیر

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:24/10/2017 16:50
  • Reading time:1 mins read

شارجہ (ڈیسک) پانچ میچز پر مشتمل سیریز کے پانچواں اور آخری ون ڈے میں سری لنکا  نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے  پاکستان کو 104 رنز کا ہد ف دے دیا، پوری ٹیم صرف 26.03 اورز  میں  پویلین لو ٹ گئی ۔عثمان شنوری نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہو ئے 5 وکٹیں لے لی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یو اے ای میں جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں  سری لنکا نے  پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے پاکستان کو 104 رنز کا ہد ف دے دیا  ں   پچھلے  میچ  میں ڈبیو کر نے والےعثمان خان شنواری نے5  کھیلا ڑیوں کو پو یلین  کی راہ دیکھائی ،

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان کے ساتھ سمارا وکراما نے اننگز کا آغاز کیا۔

عثمان شنواری نے ایک مرتبہ پھر مہمان ٹیم کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا دیا اور سمارا وکراما اور نئے آنے والے باز دنیش چندیمل کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دونوں بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، اس سے قبل چوتھے ون ڈے میں عثمان شنواری نے اپنے پہلے ہی اوور میں اپل تھرنگا کو صفر رنز پر پر آؤٹ کیا تھا

سری لنکن کپتان تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ ڈکویلا بھی کوئی رنز بنائے بغیر عثمان شنواری کا شکار ہوگئے۔

مشکل وقت میں سری لنکن بلے باز سروردانا بھی ہمت ہار بیٹھے اور 20 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر فخرزمان کو کیچ تھما بیٹھے ان کی وکٹ بھی عثمان شنواری کے حصے میں آئی۔

49 کے مجموعی اسکور پر تھرمانے کو حسن علی نے آؤٹ کردیا وہ صرف 19 رنز بنا سکے۔ 63 رنز پر پرسانا کو شاداب خان نے رن آؤٹ کردیا وہ ٹیم کے مجموعی اسکور میں صرف 16 رنز کا اضافہ کرسکے۔ اس موقع پرجارح مزاج بلے باز پریرا نے تیز کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 25 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ وندرسے بھی 2 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار ہوگئے۔

سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی چمیرا تھے جو کہ 11 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نےشاندار بالنگ کرتے ہوئے  5 کھلاڑی آؤٹ کیئے جب کہ حسن علی اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.