You are currently viewing امریکہ واپس آنے والے گرین کارڈ اور ویزا ہولڈر پہلے سفارتخانوں سے رابطہ کریں

امریکہ واپس آنے والے گرین کارڈ اور ویزا ہولڈر پہلے سفارتخانوں سے رابطہ کریں

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:31/01/2017 15:57
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان والٹر نینامی نے کہا ہے کہ امریکہ واپس آنے والے گرین کارڈ اور ویزا ہولڈر ز واپسی سے پہلے اپنے ملکوں میں امریکی سفارتخانوں اور کونسل خانوں سے رابطہ کرکے یہ معلوم کرلیں کہ ان کی واپسی پر کوئی قدغن تو نہیں۔

 ترجمان کے مطابق جن سات ملکوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کے شہری خواں دنیا کے کسی  بھی ملک سے سفر کریں روانگی سے پہلے  امریکی سفارتخانے سے کلیئرنس ضرور حاصل کریں ترجمان نے اس بات کو غلط قرار دیا ہے کہ اسلامی ملکوں سے آنے والوں پو پابندی عائد کی گئی ہے کہ اس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب  ترکی افغانستان اور پاکستان بھی اسلامی ملک ہیں وہاں سے آنے والوں پر تاحال کوئی پابندی نہیں ہے