اسلام آباد (ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ ملک کے سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گئے
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پاکستانی قيادت سے مسئلہ افغانستان کے حل پر بات کریں گے۔ وہ وزير اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف سے بھی مليں گے
امریکی وزیر خارجہ نے 20 اکتوبر سے اپنا دورہ شروع کیا جس کے دوران وہ سعودی عرب، قطر اور افغانستان بھی گئے اور سعودی شاہ سلمان، قطری امیر شیخ تمیم، افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ افغان دارالحکومت کابل ميں ٹلرسن نے کہا تھا کہ وہ قبائلی علاقوں ميں دہشت گردوں کی پناہ گاہيں ختم کرنے کے ليے پاکستان پر دباؤ ڈاليں گے